ابنا: پریس ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کر کے ایران کی آٹھ پٹروکیمیکل کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔امریکی وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق،امریکی حکومت نے نیک سیما فوڈ اور بیوریج جی،ایل،ٹی پربھی ایران کی پٹروکیمیکل کمپنیوں سے تعاون کرنے کیوجہ سے پابندی عائد کر دی ہے۔نیک سیما فوڈ اوربیوریج جی،ایل،ٹی کمپنیوں کے مرکزی دفاتر متحدہ عرب امارات میں ھیں۔امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی ایران پر جوہری ہتھیاروں کے حصول کے الزامات عائد کرنے کے بہانے پابندیاں عائد کررہے ھیں۔ایران کے خلاف اس قسم کے دعوے ایسے میں کئے جا رہے ھیں کہ جب جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی نے ایران کے پر امن جوہری سرگرمیوں میں انحراف سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔جبکہ ایران نے اس قسم کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بارہا اعلان کیا ہے کہ عالمی جوہری توانائی کے رکن ملک کی حیثیت سے اسے پرامن جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 مئی 2013 - 19:30
News ID: 425051
اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی حکومت کی دشمنانہ اور یکطرفہ پالیسیاں بدستمور جاری ھیں۔